ایران نے چھ عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدے کی مزید شقوں پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ آئندہ چند روز میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے تہران سے جاری بیان میں کہا اب دیکھتے ہیں آئندہ چند روز میں کیا صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ پھر ہم آئندہ کے قدم کے بارے میں معلومات کا انکشاف کریں گے۔
ایرانی پارلیمان کے رکن علاءالدین بروجردی نے جمعرات کو بیان میں کہا تھاکہ ایران تمام تر دھمکیوں کے باوجود جوہری سمجھوتے کی شرائط وضوابط کی پاسداری میں کمی کیلئے پرعزم ہے۔