کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 146 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 146 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 452 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 لاکھ، 48 ہزار، 50 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 41 کروڑ، 81 لاکھ، 50 ہزار 979 بنتی ہے۔
گزشتہ چار روز سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ مانیٹری پالیسی کے بعد سے سرمایہ کار مزید محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔