چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سٹار اسٹرائیکر وانگ شوانگ سمیت چین کی چار فٹ بالرز آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئندہ ہفتے ہونے والے خواتین کے ٹوکیو اولمپک فٹ بال کوالیفائنگ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
سی ایف اے کے مطابق تین کھلاڑیوں وانگ شوانگ ، یاو وی اور لیو یوئن کا تعلق وسطی شہر ووہان جبکہ مینگوین صوبہ جیانگ سے تعلق رکھتی ہیں ، یہ دونوں علاقے اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ حکومت اس پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سی ایف اے نے مزید کہا کہ ہم نے آسٹریلیا روانگی سے قبل 21 رکنی ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جن کی رپورٹس منفی رہیں۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک خواتین کے فٹ بال کوالیفائرز کے گروپ بی کے تمام میچز اب 3 سے 9 فروری تک سڈنی میں ہونگے، اس گروپ میں چین کے علاوہ آسٹریلیا ، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں جنوبی کوریا ویتنام اور میانمر شامل ہیں۔