کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اس کے ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ذخائر 11.73 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.91 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر نو کروڑ ڈالر کمی سے 6.44 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 18.27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.36 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
مالی سال 20-2019 میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی برآمدات میں 60 کروڈ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔