اسلام آباد: چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کو مرکز میں برسراقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
صلاحاتذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی اصلاحات، پولیس سمیت دیگر مطالبات پر پورا نہیں اترسکی ہے۔
ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والی جماعت کا ساتھ کیوں دے رہی ہے؟
بلاول نے کہا کہ ایم کیو ایم خود بھی کہتی ہے کہ وفاقی حکومت نے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔
ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ اور وزارتیں چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرے۔
چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیاں کافی نظریاتی مسائل ہیں،
لیکن دونوں جماعتوں کو مل کر کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔