اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ترجمان وزارت قانون کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور کو حکومت کی جانب سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔
انورمنصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان بار کونسل نے اس کا مطالبہ کیا تھا۔
اور میرے لیے یہ افسوس کی بات ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفے کے مطالبا کیا۔
پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ اٹارنی جنرل حکومت کے کہنے پر عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ انور منصورخان عدالت سے تحریری معافی مانگنے کے ساتھ عہدے سے استعفی دیں
اعلامیے میں اٹارنی جنرل کے قاضی فائز عیسی کیس میں رویے کی مذمت بھی کی گئی تھی۔