کوئٹہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی اہلیت نہیں۔ ملکی معیشت تباہ ہوچکی، کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں پیپلزپارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
جلسے میں کوئٹہ اتحاد کونسل کے سربراہ ملک نورالدین کاکڑ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمیولت کا اعلان کیا۔
جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی تو دور، کرونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔