ملتان:(19مارچ 2020)ملتان میں قائم پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ ہاؤس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے بارہ سو زائرین کو لایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تمام زائرین بلوچستان سے تینتیس خصوصی بسوں کے زریعے لائے جارہے ہیں،جہاں مقامی انتظامیہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر زائرین کو معاونت فراہم کرے گی۔
ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان شان الحق کے مطابق زائرین کی رجسٹریشن اور ابتدائی چیک اپ کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا،جہاں زائرین کو تمام سہولیات مہیا کی جائیںگی۔
شان الحق کے مطابق اس قرنطینہ سینٹر میں سو بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال جبکہ پانچ بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم ہے۔