کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔
اسٹیٹ بینک پاکستان نے کنزیومر صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے صارف قرض کا اصل زر ایک سال مؤخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔ گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض مؤخر ہو سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے دستیاب ہو گی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو جبکہ قرض ادائیگی مؤخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے تاہم بینک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے۔
جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کر سکیں وہ ری اسٹرکچر کی درخواست کر سکتے ہیں اور قرضوں کو مؤخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ قرضوں کی ری شیڈول اور مؤخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائن پر کی جائے گی۔