کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا 29واں روز ہے۔ کراچی کی 69 صنعتوں کو آج سے پیداواری عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کے مطابق فش ہاربر اتھارٹی پر بھی کام کی اجازت دے دے گئی ہے۔ ملازمین ومزدوروں کو ماسک، گلوز اور سینیٹائیزر فراہم کیا جائے گا۔ فش ہاربر اتھارٹی اورفشرمین سوسائٹی کےذمہ داران ملازمین کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فش ہاربر،صنعتوں، فیکٹریز اور دیگر کاوربار پر سماجی دوری کا خیال رکھاجائے، سیفٹی آلات فراہم نہ کرنے والوں کےخلاف وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگرحکومتی ادارےصنعتوں اور دیگر کاروبار کی نگرانی کریں گے۔
تمام صنعتوں، فیکٹریز کے ملازمین، مالکان اور فشرمین حکومتی ایس او پی کےتحت کام کریں گے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کاروبار، ریسٹورنٹس اور فیکٹریوں کو محکمہ داخلہ کے احکامات پر اجازت دی ہے۔
لاک ڈاؤن میں تندورصبح 8 بجے سے شام 5بجے تک کھولے جائیں گے جبکہ ریستورانوں کو بھی ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 سے شام 5بجے تک کھولا جاسکے گا۔