لندن: آکسفرڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہے وہ ہم ویکسین کی تیاری میں لگا دیں گے۔
برطانوی وزیر صحت کے مطابق حکومت آکسفرڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔
برطانیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری پر سب سے زیادہ خرچہ برطانیہ نے کیا ہے۔