کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی مثبت آگیا ہے۔
گزشتہ روز فیصل ایدھی نے دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔
ڈاکٹروں نے سماجی کارکن فیصل ایدھی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اب چند روز بعد ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔
فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔’
خیال رہے کہ ہم نیوز کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ مورخہ20 اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ٹیسٹ سے پہلے فیصل ایدھی کو ہلکے بخار اور نزلے کی شکایت تھی۔
فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیصل ایدھی کی طبیعت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی تھی۔