واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پرکہا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پرغورکر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بیرونی دنیا کے علاوہ خود اپنوں سے بھی کم ہی بنتی ہے۔ وہ چار دن قبل امریکی ذرائع ابلاغ کو لنگڑا بھی قرار دے چکے ہیں۔
دلچسپ امر ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات کی باقاعدہ تحقیقات بھی ہوئی تھیں۔