مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوران شان مسعود نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
شان مسعود اوپنرز کیلئے خطرناک اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں سو گیندیں کھیلنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ گزشتہ چار سال میں دنیا کا کوئی اوپنر اس پچ پر سو گیندوں تک ٹھہر نہیں سکا۔
پاکستان کے اوپنر بلے باز نے7 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا لیے ہیں اور152 گیندیں کھیل چکے ہیں۔ شان مسعود کے ساتھ بابراعظم میدان میں موجود ہیں اور انہوں نے 100 گیندوں پر69 رنز بنا لیے ہیں۔
قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا۔
ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 15 اوورز میں 36 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جوفرا آرچر نے عابد علی کو 16 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر کے کیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی چھ گندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
شان مسعود نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے کیا تھا اور اب تک انہوں نے46 رنز بنا لیے ہیں۔