ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
لاہور کے علاقے مناواں کے قريب زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ريسکيو حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت ریاض، شفیق اور ناظم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی غفلت یا لاپرواہی ہوئی تو اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مسجد کی تعمیر کے لیے 25 مزدور کام کر رہے تھے اور حادثے کے وقت گنبد کی شٹرنگ کی جارہی تھی۔ ناقص مواد کی وجہ سے گنبد بوجھ برداشت نہیں کر سکا۔