اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔