اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافروں کو کورونا کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ڈیڑھ گھنٹے میں رپورٹ دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد کے علاوہ سیالکوٹ میں بھی مسافروں کے لیے آج سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی مسافروں پرسفری پابندی ختم ہونے پر ٹیسٹ کی سہولت شروع کی گئی ہے۔
دبئی حکام کی جانب سے ملک میں داخلے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہےکہ جہاز میں سوار ہونے سے 4 گھنٹے قبل مسافروں کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا چاہیے، اس سے قبل پاکستانی ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے سے پاکستانی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔