وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے واقعےکو شرمناک قرار دے دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مینارپاکستان واقعہ شرمناک تھا، اس سے تکلیف ہوئی، جنسی جرائم بڑھتے جارہےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تباہی کی وجہ درست تربیت کا نہ ہونا ہے، ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں بچوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، والدین بچوں کی تربیت کریں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔
خیال رہے کہ 14 اگست 2021 کو مینار پاکستان پر 400 سے زائد افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ سے دست دارزی کی اور اسے بے لباس کردیا تھا۔