ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ19 اکتوبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی
کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ربیع الاول کے چاند کا اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
حکومت کا3 تا 13ربیع الاول عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ
وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔
عشرہ رحمۃ للعالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا موثر عوامی آگہی دیں گے۔ بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائےگی۔