مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان تک امداد پہنچانے کے لیے زمینی اور فضائی پل بننے کے لیے تیار ہے۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ افغانستان میں ضروریات زندگی حاصل کرنے کےلیے مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کو امداد کےلیے پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کی ہے۔افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ دنیا کے تمام ممالک کو بھی 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان میں ہیلتھ ورکر زکی معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کےلیےاقدامات کریں ۔