وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی سفارش پر 38 ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نےکورونا دوا کی قیمت کا تعین کردیا ہے جبکہ کینسر، شوگر، دمہ اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں کا تعین کیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 38 ادویات میں انجیکشن، کیپسول، گولیاں اور سیرپ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی فارمولیشن، نئی اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔