پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار753 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید391 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار22ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار457کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.84فیصد رہی۔