سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری تشدد سے ہلاک ہوا۔ ہلاکت کے بعد لاش کو جلایا گیا۔
سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینجر کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی موت تشدد سے ہوئی۔ تشدد سے ہلاکت کے بعد سری لنکن شہری کی لاش کو جلایا گیا۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضا کے نمونے مزید تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔ پنجاب فرانزک ایجنسی میں جسمانی اعضا کے نمونوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کی تشدد کے باعث سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کی تشدد کے باعث سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں پولیس نے دہشتگردی، تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی کی دفعات درج کی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ900فیکٹری ملا زمین کے خلاف میں درج کیا گیا ہے۔ رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے چھاپوں میں حصہ لیا۔
محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے ذریعے دیگرملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔