نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستا ن میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلےگی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل 2023 میں پھر پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 10وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان دورے کو حتمی شکل دی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز، جبکہ دوسرے دورے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آئی تھی، اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔