سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی گمشدگی کےفوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہو ہیں، متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ میرعلی حیدرکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری منظور احمد گھر واپس آگیا ہے، گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
بعدازاں عدالت نے اسٹیل ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شہری منظور کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔