فواد چوہدری کی گرفتاری، تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا ہے، عمران خان رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پر جوابی حکمت عملی کے لیے مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔
عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سےالیکشن میں تاخیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔