ہائیکورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں رکھتی، صرف سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار حاصل ہے۔
ہائیکورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے سامنے صرف اشیاء کی قیمتوں کا معاملہ زیر سماعت تھا، ہائیکورٹ نے ایک سے زائد مرتبہ از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، ہائیکورٹ نے پولٹری اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اشیاء کی درآمد و برامد کا اختیار عدالت نہیں بلکہ صرف انتظامیہ کے پاس ہے، ہائیکورٹ نے نہ صرف از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا بلکہ انتظامی دائرہ اختیار میں دخل اندازی بھی کی۔