اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔
شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کے الزام کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیس میں دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے۔