راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں توچپ کرالو ۔ ملک کو ایمان دارججز کی ضرورت ہے ،عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں ۔
مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کررہا ہے۔ پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، نام آئے
کتنے دن گزر گئے لیکن جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، کیا نہیں دینا چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں، تاریخ میں ایسے ججز کا نام بابا زحمت کی طرح آئے گا ۔ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے،