راولپنڈی : ستائیس فروری 2019 بھارت کے لیے سرپرائز کا دن ہے، مسلح افواج نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال مکمل ہونے پر آپریشن میں حصہ لینے والے جاں بازوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی جسے پاکستان نے جرأتمندی سے ناکام بنایا۔27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُرامن قوم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی کی جس پر پاکستان نے بھارت کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا ۔