وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ سارہ بانو کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ کو 30 روز کے اندر پیش ہو کر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ سارہ بانو کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی اہلیہ سارہ بانو کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت مانگتے ہوئے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات اکھٹی کرنی ہے۔