کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کو غیر ملکی بینکوں سے ملنے والے فنڈ مہیا نہ کیے تو پھر ہمارے لیے وزرارتیں برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ عمران خان زمان پارک میں چھپا ہوا ہے۔ چوہے کی طرح ادھر ادھربھاگ رہا ہے ۔ ڈیجیٹل مردم شماری قبل نہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان چوہے کی طرح زمان پارک میں چھپا ہوا ہے ۔ سیاسی چوہازمان پارک میں بستر کے نیچے چھپابیٹھا ہے ۔ میڈیا صرف سیاسی چوہے کو دکھا رہا ہے ۔چوہے کی ٹانگ میں درد ہے،ادھر ادھر بھاگ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے دوسرے پروگرام کا افتتاح کررہا ہوں۔مہنگائی سے ہر طبقہ مشکلات کاشکار ہے ،زرعی طبقہ زیادہ متاثر ہے۔زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو کیسے زرعی ملک رہیں گے۔زرعی معیشت سے پورے ملک کو سپورٹ کیا جاسکتا ہے۔کاشتکار کو سپورٹ کیا جائےتوپاکستان کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔