کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آج دن بھر تیز دھوپ رہے گی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر شہر میں تیز دھوپ کا راج رہے گا، یہی وجہ ہے کہ گرمی معمول سے زیادہ محسوس ہوگی۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 22 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
شہر میں 7 اپریل سے گرمی بڑھے گی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور گرمی کا زور چار روز تک برقرار رہے گا۔