ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں پروادی بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جب کہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا جس کے بعد 2 دنوں کی شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔