وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، الائنس (اتحاد) کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
معاون خصوصی کے مطابق ن لیگ سے صرف پانچ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے، جہانگیر ترین سے ہمارا آئیڈیل ریلیشن ہے، ایک ساتھ چلیں گے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کا معاملہ نہ پیش آتا اگر گڈ ٹوسی یو نہ کہا ہوتا اور عمران جیل میں ہوتا۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ، بی آر ٹی کی چوری کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا، ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے، یہ کب تک بہانے بنائیں گے۔