وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن کی جانب سے کراچی کی عوام کیلئے زبردست خوشخبری آگئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے 6 ماہ تک پیپلزبس سروس کا کرایہ نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کرائے نہ بڑھانےکی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ کی تجویز پر 493.356 ملین روپے کی سبسڈی منظور کر لی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اگلے 6 ماہ تک پیپلزبس سروس کا کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا حکومت سندھ کی جانب سے کرائےکی مدمیں سبسڈی دی جائےگی۔