کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات سے متعلق ڈراؤنا خواب دیکھ لیا۔
پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے عام انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے اور لگتا ہے نگران سیٹ اپ 2 سال تک چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم اور نگران وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔ مردم شماری ہوئی ہے تو انتخابات بھی اسی کے تحت ہونے چاہئیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔