اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور توانائی کے 3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 24 کروڑ باصلاحیت لوگ موجود ہیں اور وہ پاک سعودی عرب تعلقات کی تعمیر کے لیے آئے ہیں۔
گزشتہ دنوں سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔