ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر 1.99 روپے مہنگا ہو کر 293.50 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار 565 پر پہنچ گیا۔
ادھرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔