کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 299 روپے7 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 299 روپے ایک پیسے تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کااضافہ ہوا ، جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 481 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔