انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 291 روپے 70 پیسے کا ہو گیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں ایک روپے 8 پیسے کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔
لاہور میں وزیر توانائی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔