چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بشریٰ بی بی کی عمران خان کی بہنوں سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے حوالے سے رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی۔
بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کلائنٹ اور وکیل کے درمیان تھی، جنہوں نے گفتگو لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔ یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا کہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے۔ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔