ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
4100 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 88 ہزار 186 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار روز 223600روپے فی تولہ تھی اور دس گرام 191701روپے کا تھا۔