پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے انہوں نے نہیں بلکہ ان کے کارکنوں نے کیے تھے، آج کہتے ہیں 9 مئی نواز شریف نے کرایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یعنی 9مئی کوپی ٹی آئی لیڈر اورکارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے، واہ جی واہ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور کہاکہ عمران خان نے پہلے امریکا پھر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور اب لندن پلان کو اپنے خلاف سازش کہا لیکن 9 مئی کی سازش انہوں نے خود کی جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔
ا نہوں نے سابق چیئر مین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ اپنی گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کو احتجاج کیلئے جگہوں کا کس نے بتایا؟ کیا لندن میں بیٹھ کر کوئی انہیں کہہ رہا تھا؟امریکا نے کہا تھا یا نوازشریف نے کہا تھا۔