بانی چیئرمین کو دوران عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 18 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔
اس موقع پر عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی نہیں ہو سکی، اس وجہ سے جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔