انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو گیا۔
دوران کاروبار دس پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 283 روپے20 پیسے کا ہو گیا تھا۔