لاہور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آپریشنز کئے گئے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی میانوالی،حافظ آباد،اوکاڑہ اورجہلم میں کی گئی، دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناحت شرافت، یاسین، طلحہ، عبدالرحمان اور اسید کے نام سےہوئی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے546کومبنگ آپریشنزکے دوران 56مشتبہ افرادگرفتارکیے، کومبنگ آپریشنزمیں21337افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔