پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہماری نشستوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی کا ایک احترام کا رشتہ ہے، ہم لوگ محب وطن ساتھی ہیں اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی، ہماری نشستوں پر ڈاکا مارا گیا اس کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین نشستوں پر اپ سیٹ کیا، آنے والے دنوں میں مزید نشستوں سے متعلق بھی خبریں آئیں گی۔