انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آج مورو میں احتجاجی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔
سندھ کے شہر مورو میں آج جی ڈی اے کی جانب سے پنڈال سجایا جا رہا ہے، جس میں جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
احتجاجی جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب احتجاجی تیاریوں کے ساتھ ہی کارکنان کی جانب سے موقع کی مناسبت سے سندھی گانوں پر رقص کیا جا رہا ہے اور ان لمحات کو یادگار بنایا جا رہا ہے۔