کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر لاڑکانہ کو بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا خضدار کے پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی سندھ میں آئے گا ۔
خیال رہے ملک بھر میں آج سےدھواں دھاربارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے، ایران کے راستے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا ایک اور تگڑا سسٹم بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں پر اثراندازہوگا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں سےکراچی، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔